ذرائع
:
حیدرآباد پولیس کی جانب سے سال نو تقاریب کے آرگنائزرس سے کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں نیم برہنہ ڈانس نہ کروایا جائے۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے سال نو کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں اور کہا گیا کہ نارکوٹک ڈرگس فروخت کو روکنے اور ناکام بنانے کیلئے ایونٹس کے آرگنائزرس کڑی نظر رکھیں۔ سال نو تقاریب رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر پولیس حیدرآباد سی
وی آنند نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جامہ تلاشی لے کر داخلہ دیں اور ڈرگ کا استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو داخل ہونے نہ دیں خاص طورپر پارکنگ کے مقامات اور دیگر مقامات پر ڈرگس کی فروخت پر نظر رکھنا چاہئے۔
سرویلنس کیمرہ ریکارڈنگ کی سہولت رکھی جائے اور سیکیوریٹی گارڈس کو متعین رہیں۔
پبس اور بارس کے منتظمین اپنے طورپر کیابس گاہکوں کیلئے ایسے ڈرائیورس جو حالت نشہ میں نہ ہوں مہیا کریں تاکہ وہ اپنے گھر بحفاظت پہنچ سکیں۔